ممبئی. بالی ووڈ فلم نگری میں کترینہ کیف کا شمار بھی صف اول کی اداکاراو¿ں میں ہوتا ہے لیکن اداکاروں کے بھی اپنے ہی خواب اور پسند ناپسند ہوتی ہے ،

hhhnnn.jpg

کترینہ کیف بھی اپنے من پسند ڈرامے میں جانے کو بے تاب ہیں اور ڈرامے کے کاسٹیوم میں اپنی تصویرشیئرکرتے ہوئے لکھا کہ ’کیا میں گیمزآف تھرونز کا حصہ بن سکتی ہوں ، پلیز۔ ۔۔ مجھے جون سنو پسند ہے، مجھے بھی شوکا حصہ بنالیں‘۔  کترینہ کے مطابق وہ صرف شو میں جا کر یہ دیکھتا چاہتی ہیں کہ ’ناقابل یقین حدتک دلچسپ ’گیم آف تھرونز‘ دراصل کیا ہے ۔

gggggggggmm.jpg

کترینہ کیف آج کل سلمان خان کی فلم ’ٹائیگرزندہ ہے‘ کی پروموشن میں مصروف ہیںجبکہ دوسری طرف گیم آف تھرونزکے ساتویں سیزن کے فائنل ’دی ڈریگن اینڈ دی وولف ‘ پریمیئربھی اتوار کو ہونے جارہاہے ۔

cccccccccvvvvvv.jpg