پاکستانی اداکارہ وماڈل مہوش حیات ویسے تو گزشتہ چند ماہ سے موسیقی کی دنیا میں بھی قسمت آز ما رہی تھیں، تاہم اب انہوں نے امریکا میں ایک اور میوزک کنسرٹ بھی کر ڈالا۔

مہوش حیات نے جہاں ٹی وی ڈراموں کے ٹائیٹل سانگ گائے ہیں، وہیں وہ کوک اسٹوڈیو سیزن 9 میں بھی ’تو ہی تو‘ گاتی نظر آئیں تھیں۔اگرچہ انہیں زیادہ تر لوگ ایک بہترین اداکارہ کے طور پر جانتے ہیں، تاہم اس میں کوئی شک نہیں کہ مہوش حیات میں ایک معروف گلوکارہ بننے کی صلاحیت موجود ہے۔اب مہوش حیات نے امریکی ریاست ایریزونا کے شہر فینکس میں ایک اور میوزک کنسرٹ منعقد کیا، جس میں انہوں نے پاکستان کا مقبول پاپ گانا بھی گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی مہوش حیات امریکا میں میوزک کنسرٹ منعقد کرتی رہی ہیں، جن کی ویڈیوز وہ انسٹاگرام پر بھی شیئر کرتی رہی ہیں۔
