بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ زرین خان آج کل اپنی نئی فلم ’اکثرٹو‘ کی تشہیرمیں مصروف ہیں، اسی سلسلے میں ایک تقریب نئی دہلی میں منعقد ہوئی جس میں فلم  کی پوری ٹیم شریک ہوئی۔ تقریب رات دیر تک جاری رہی، زرین تقریب کے دیر تک جاری رہنے پر انتظامیہ سے خاصی خفا ہوئیں تاہم کھانا کھانے کے بعد وہ اکیلی ہی باہر نکل پڑیں۔

zareen1.jpg

زرین ہال سے باہر آئیں تو وہاں موجود 40 سے 50 افراد پر مشتمل ہجوم نے انہیں گھیر لیا اور سیلفی کے لیے ضد کرتے رہے ، اسی اثنا میں بعض افراد نے اداکارہ کے ساتھ دست درازی کی جس پر وہ گھبراگئی اور کسی نہ کسی طرح سے ہجوم سے نکلنے میں کامیاب ہوگئیں ۔

mkjlg.jpg

 

اداکارہ نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس رات جو کچھ ہوا وہ بہت ڈراؤنا تھا اور میں گھبراہٹ کے عالم میں راتوں رات فلائٹ  سے ممبئی آگئیں۔ مداحوں نے مجھے گھیرے رکھا اور سیلفیاں لینے کے دوران مجھ سے بدسلوکی ہوئی، اس کے علاوہ تقریب میں بھی ان کی سیکورٹی کا کوئی انتظام نہیں تھا اور نا ہی فلم کی ٹیم میں شامل کسی فرد نے میری مدد کی۔