لاہور (ویب ڈیسک)سعودی عرب میں 35 برس بعد سینما گھر کھولے جارہے ہیں، ”پرچی ” پہلی پاکستانی فلم ہوگی جو سعودی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ ہالی وڈ اور بالی وڈ بھول جائیں، سعودی عرب میں آئندہ سال کھلنے والے سینما گھروں میں پاکستانی فلم پرچی سب سے پہلے ریلیز ہوگی۔ ایکشن اور سنسنی خیز فلم “پرچی”سعودی عرب میں دکھائی جانے والی پہلی پاکستانی فلم ہوگی۔

kjhnbv

عرب میڈیا کے مطابق آڈیو ویوئل میڈیا کے کنٹرول کے ادارے نے سعودی عرب کے سینما گھروں میں دکھانے کے لیے فلموں کا انتخاب شروع کر دیا ہے، اب تک جن چند فلموں کی منظوری دی ہے ان میں “پرچی” پہلی پاکستانی فلم ہے جو سعودی سینماہال کی زینت بنےگی،، سعودی عرب میں 35 سال کے بعدسینما گھر دوبارہ سے کھولےجارہے ہیں۔