ممبئی: شاہ رخ خان کے بعد اب ان کے بچے بھی خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں بالخصوص سہانا خان تو کئی مرتبہ اپنی بہترین فیشن سینس اور خوبصورت شخصیت کے باعث میڈیا کی توجہ کا مرکزی رہی ہیں۔

suhana.jpg

مداحوں نے انہیں سکرٹ، جینز اور اس طرح کے دیگر فیشن والے کپڑے پہنے تو دیکھا ہی تھا مگر اب انہوں نے اپنی دیسی لک بھی دکھا دی ہے اور تصاویر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے۔

suhan.jpg

حال ہی میں سہانا خان نے اپنی والدہ گوری خان کے ہمراہ خاندان میں ہونے والی ایک شادی میں شرکت کی جس میں لہنگا پہن کر شریک ہوئیں اور ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر کر دیں۔ ہمیشہ کی طرح انہوں نے اپنے لئے بہترین لباس کا انتخاب کیا اور میلہ لوٹ لیا۔