جہانیاں : معروف سیاسی و سماجی شخصیات پیر میاں سہیل الزمان شاہ کھگہ، پیر میاں حیات شاہ کھگہ، پیر میاں جلال الدین شاہ کھگہ،پیر میاں مبشر علی رضا شاہ کھگہ،لطیف خان خٹک،پیر رفاقت شاہ بخاری، پیر منصور شاہ کھگہ، سلیم اختر دادھوڑا ضلعی صدر آل پاکستان پریکٹشنر ایسوسی ایشن خانیوال، چیئرمین طارق ایوب خان، ڈاکٹر نسیم شہزاد،ملک احسان اللہ کھوکھر،حاجی رانا اکبر،محمد علی سکھیرا،حاجی عباس سکھیرا،غلام شبیر،حافظ ساجد اقبال خادمی، مہر الطاف نکیانہ،عابد رسول،نجیب خان نے کہا ہے کہ کیمسٹ یونین نواں چوک کے بلامقابلہ منتخب ہونے والے عہدے داران محمد سعید خان صدر اور حاجی محمداسلم  سیال  نائب صدر کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں ان کا بلا مقابلہ منتخب ہونا اراکین کیمسٹ یونین کے ان پر گہرے اعتماد کا بھرپور اظہار ہے کہ وہ ان کے حقوق کے لیے جدوجہد کرتے اور ان کا تحفظ کرتے ہیں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ان کا یونین کے لیے انتھک کردار بلا مقابلہ منتخب ہونے کی وجہ بنا ہے جو سوسائٹی اور دیگر تنظیموں کے لیے ایک طرف ان کی جانب سے ذمہ داریوں کی جدو جہد پر دوستوں کے اعتماد کی لازوال مثال ہے تودوسری جانب دیگر تنظیموں کے لیے یہ اظہار ہے کہ جو رہنما تنظیم کے مشن  کی تکمیل کے لیے انتھک اور وقف ہوکر اس کے حقوق کی حفاظت کرنے کا حقیقی جذبہ رکھتا ہو اس کے بارے اراکین بھی  آنکھ بند کرکے یقین رکھتے ہیں اور اپنے کاروان کا سالار اور رہبر بنا لیتے ہیں انہوں نے توقع ظاہر کی کہ کیمسٹ یونین کے انتخاب میں بلا مقابلہ صدر اور نائب صدر کا اعزاز حاصل کر نے والے رہنماء محمد سعید خان اور حاجی محمد اسلم سیال اراکین کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔