جہانیاں(بیوروچیف) وزیراعلیٰ پنجاب کا حکم نظر انداز، تحصیل جہانیاں میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کرنے کے احکامات پر عملدرآمد نہ کروایا جاسکا، ناجائز تجاوزات سے عوام شدید پریشان تحصیل انتظامیہ تجاوزات مافیا کے سامنے بے بس دکھائی دینے لگی تفصیل کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے گزشتہ دنوں پنجاب بھر میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کرنے کا حکم دیا جو صرف بڑے شہروں میں فوٹو سیشن کی حد تک محدود ہوکر رہ گیا اسی سلسلے میں دو ہفتے قبل ڈپٹی کمشنر خانیوال ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان نے جہانیاں، پل 14 اور ٹھٹھہ صادق آباد کا دورہ کیا اور یہاں پر قائم ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کرکے فوری ہٹانے کا حکم دیا مگر تحصیل انتظامیہ جہانیاں کی طرف سے ڈپٹی کمشنر خانیوال کے جاری احکامات ہوا میں اڑا کر کھوہ کھاتے ڈال دیئے گئے ہیں، دو ہفتوں بعد بھی جہانیاں، پل14 اور ٹھٹھہ صادق آباد نواح میں قائم ناجائز تجاوزات ختم نہ کروائی جاسکیں مین جگہوں پر قائم تجاوزات کے باعث سڑکیں بازار گلیاں سکٹر رہ گئے اور عوام کا پیدل چلنا محال ہوگیا ہے، عوامی سماجی شہری تاجر حلقوں نے وزیراعلی پنجاب، کمشنر ملتان سے ناجائز تجاوزات فوری ختم کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔