مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی جہانیاں چوہدری افتخار نذیر، سابق رکن صوبائی اسمبلی جہانیاں حاجی عطاء الرحمن کے چھوٹے بھائی مسلم لیگ ن خانیوال کے ضلعی صدر و رکنِ صوبائی اسمبلی 209 و چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ پنجاب چوہدری ضیاءالرحمن نے وزیر اعظم پاکستان و مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نواز شریف سے ون ٹو ون ملاقات کی،میاں محمد نواز شریف نے مشکل ترین حالات میں مثالی جرات و استقامت سے پارٹی پرچم سر بلند رکھنے پر چوہدری ضیاء الرحمن کو شاباش دیتے ہوئے چوہدری ضیاء الرحمن کو پارٹی کا حقیقی شیر قرار دیا۔ اس موقع پر حلقہ 209 اور ضلع خانیوال کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر میاں محمد نواز شریف نے چوہدری افتخار نذیر، حاجی عطاء الرحمن چوہدری ضیاءالرحمن کی مشکل وقت میں پارٹی خدمات اور ہمیشہ ساتھ کھڑے رہنے ،ہمیشہ بھرپور اعتماد کرنے کو سراہتے ہوئے ان کے مثبت سیاسی کردار کی تعریف کی، انہوں نے کہاکہ چوہدری افتخار نذیر اینڈ  برادرز پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں، جنہیں کبھی فراموش نہیں کیاجاسکتا،ان کی دل سے قدر کرتے ہیں، اس موقع پر چوہدری ضیاء الرحمن نے کہا کہ ملک و قوم کی خدمات میں میاں محمد نواز شریف بے مثال ہیں اور ہمیں اپنے عظیم قائد پہ فخر ہے۔