
جہانیاں : افواج پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیکر قوم کا سر فخر سے بلند کیا، بھارت کے خلاف پاکستان کی کامیابی پر اللہ پاک کا شکر بجا لاتے ہیں، پاک فوج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، اگر دشمن میلی آنکھ سے وطن عزیز کی طرف دیکھے گا تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا پاک فوج نے ہمیشہ ہر میدان میں قربانیاں دے کر قوم کو امن و تحفظ کا گہوارہ بنایا ہے چاہے وہ دہشتگردی کے خلاف جنگ ہو با سرحدوں پر دشمن کی شازشیں ہماری بہادر افواج نے ہر موقع پر اپنے خون سے یہ سرزمین محفوظ رکھی ہے ہم ان کی قربانیوں کو نہ صرف سلام پیش کرتے ہیں بھارت نے ہمارے صبر کا جو امتحان لینا تھاوہ لیے لیا ان خیالات کا اظہار سیاسی سماجی شخصیات چوہدری مظفر نذیر واہلہ، چوہدری ساجد علی، چوہدری ارشد جاوید،چوہدری عیش محمد، ملک ابوبکر ملانہ، راؤ عارف وقار،رانا عبدالروف، چوہدری آفتاب اقبال چوہدری جاوید اصغر نے کیا،

انہوں نے کہاکہ پاکستان نے بھر پور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کو گھر کے اندر گھس کران کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے بھارت نے پورے خطے کو جنگ میں دھکیلا ہے معرکہ حق میں فتح سیاسی و عسکری قیادت سمیت قوم کے اتحاد کا منہ بولتا ثبوت ہے وہ ۔وقت دور نہیں جب پاکستان فلسطینی مسلمانوں کی مدد کے لیے بھر پور کوشش کرے گا دنیا میں جو ریاست کلمہ کے نام پر بنی ہے اس کو دنیا کی کوئی طاقت نہیں مٹا سکتی، پاکستانی قوم اپنی فوج کے شانہ بشانہ ساتھ کھڑی ہے۔
