یوم پاکستان کی فوجی پریڈ میں چینی اور ترک دستے بھی شامل ہوں گے
پاکستانی حکام کے مطابق اس سال تئیس مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر ہونے والی مرکزی ملٹری پریڈ میں چینی اور ترک فوجی دستے بھی حصہ لیں گے۔ یہ پریڈ پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد میں ہو گی۔ گزشتہ کئی دہائیوں میں ایسا پہلی مرتبہ ہو گا کہ کسی دوسرے ملک کے فوجی دستے یوم پاکستان کے موقع پر فوجی پریڈ میں شرکت کریں گے۔ اس بات کی تصدیق پاکستانی فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے ڈی جی میجر جنرل آصف غفور نے بھی کر دی۔

