حیدر آباد دکن (ڈیلی پاکستان آن لائن) کسی بھی شخص کی پہچان کے لئے نام اہمیت کے حامل ہوتے ہیں ۔ دنیا بھر میں افراد کے دلچسپ نام ہوتے ہیں تاہم بھارت میں اس وقت عجیب صوindianرت حال پیدا ہوئی جب ہو لی کے دن اکلیش کمار نامی پولیس ڈرائیور کے کپڑے پھاڑنے کے الزام میں تین بھائیوں جاپان، پاکستان اور کشمیر کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کیا۔جاپان ، پاکستان اور کشمیر نامی بھائیوں پر پولیس افسر کے کپڑے پھاڑنے کا الزام تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گرفتار بھائیوں نے ہولی کے دن پولیس وین کے ڈرائیور کو ہولی کھیلنے کے دوران تشد د کا نشانہ بنایا تھا ۔ پولیس حکام پر ہولی کھیلنے کی پابندی تھی ، پولیس نے ڈرائیور کو بھی پابندی کی خلاف ورزی کرنے کے جرم میں گرفتار کر لیا۔