کراچی(این این آئی)عالمی جریدے فوربز نے ایشیا کے کرپٹ ترین ممالک پر مبنی فہرست مرتب کر لی، رپورٹ کے مطابق بھارت کا ایشیا کے کرپٹ ترین ممالک سرفہرست ہے، جہاں رشوت کی شرح 69 فیصد ہے۔عالمی جریدے فوربز کے سروے کے نتائج پر20 ہزار افراد کی رائے پر مرتب کی گئی ہے۔سروے کے مطابق بھارت میں تعلیم، صحت، شناخت، پولیس اور یوٹیلیٹی خدمات حاصل کرنے کیلئیرشوت دینا پڑتی ہے۔رپورٹ میں ویتنام کو ایشیا کا دوسرا کرپٹ ترین ملک قرار دیا گیاہے۔۔رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ، ایشیا کا تیسرا کرپٹ ترین ملک ہے، جہاں رشوت کی شرح 41 فیصد رہی  کمبوڈیا اورپاکستان میں رشوت کی شرح 40 فیصد رہی                                         دنیا کے جاہل ترین ممالک : دنیا کے سب سے زیادہ جاہل ترین 100 ممالک کے اقوام کی فہرست جاری کردی گئی جس کے مطابق جاہل ترین ممالک میں بھارت کا پہلا نمبر ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک حالیہ سروے میں یہ فہرست جاری کی گئی ہے جس میں سب سے زیادہ جاہل ترین ممالک کے اقوام کے بارے بتایا گیا ہے ، اس میں بھارت کو سب سے زیادہ جاہل ترین ملک قراردے گیا ، فہرست میں چائینہ دوسرے ،تائیوان تیسرے جنوبی افریقہ چوتھے نمبر پر ہیں ۔فہرست میں امریکہ کو پانچواں نمبر دیا گیا ہے جبکہ برازیل کا چھٹا، تھائی لینڈ کا ساتواں ، سنگاپور کا آٹھواں ،ترکی کا نواں اور انڈونیشیا کا دسواں نمبر ہے ۔پہلے دس ممالک میں پاکستان کا نام نہیں ہے ،سروے میں 40 ممالک کے 500 سے 1000 لوگوں کے انٹرویو کئے گئے جس میں ان سے معاشرے ، ملک کی آبادی اور صحت کے متعلق سوالات کئے گئے۔