ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس نے متحدہ کے ایم این اے سہیل منصور سے ایئر پورٹ پر تلاشی کے دوران 96کارتوس برآمد کر لیے ۔ وہ پی آئی اے کی پرواز 309 پر اسلام آباد سے کراچی جا رہے تھے۔ سماءٹی وی کے مطابق ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس نے ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی سہیل منصور کے سامان کی تلاشی لی جہاں سے 96کارتوس برآمد ہوئے تاہم سیکیورٹی کے روکنے کے باوجود سہیل منصور اپنا سامان چھوڑ کر کراچی روانہ ہوگئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کارتوس برآمد ہونے کے بعد اے ایس ایف نے سہیل منصور کو تفتیش کیلئے رکنے کی ہدایت کی مگر وہ اپنا سامان چھوڑکر کراچی روانہ ہو گئے