بھارتی مرد خواتین کے ساتھ جنسی زیادتیوں کے لیے تو دنیا بھر میں جانے ہی جاتے تھے، اب انہوں نے ایک اور شوق پال لیا ہے جس میں نیپال کی غریب لڑکیوں کا ایسا استحصال کیا جا رہا ہے کہ سن کر ہی وحشت ہونے لگے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق بھارتی مرد نیپال کی غریب لڑکیوں کو ورغلاءکر بھارت کے قحبہ خانوں میں لاتے ہیں اور پھر وہاں ان سے جسم فروشی کروانے کے ساتھ ساتھ بہلا پھسلا کر انہیں اپنی جلد فروخت کرنے پر بھی راضی کر لیتے ہیںnepali1۔رپورٹ کے مطابق ان لڑکیوں کی جلد کی بافتیں کاسمیٹک سرجری کا سامان بنانے میں استعمال کی جاتی ہے اور بہت مہنگی فروخت ہوتی ہے۔ عموماً اسے مردانہ حصے کی مصنوعی افزائش کے آپریشن میں استعمال کیا جاتا ہے۔ بھارتی نیوز ویب سائٹ ’یوتھ کی آواز‘ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ’نیپالی لڑکیوں سے 20مربع انچ جلد 150پاﺅنڈ (تقریباً 19ہزار روپے) میں خریدی جاتی ہے جو بعدازاں کئی گنا زیادہ قیمت پر فروخت ہوتی ہے۔نیپال کے وزیر سماجی بہبود کمار کھادکا کا کہنا ہے کہ ”اس رپورٹ کے متعلق جان کر ہمیں بہت بڑا دھچکا لگا ہے ۔ ہم اس کی تحقیقات کریں گے تاکہ حقیقت جان سکیں ۔ اگر یہ رپورٹ درست ہوئی تو اس ہولناک جرم کو روکنے کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے