دی ٹائمز آف انڈیا “ کے مطابق حیدر آباد پولیس نے شوہر کی درخواست پر خاتون کو 3 ماہ کے بچے کو 10ہزار میں فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا جبکہ اس جرم میں شریک دیگر 2عورتیں بھی پکڑی گئیں ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کویتا نامی خاتون نے اپنے ابتدائی بیان میں موقف اختیار کیا ہے کہ اس نے غربت کی وجہ سے بچے کواپنے شوہر کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بیچنے کا فیصلہ کیا جبکہ اس جرم میں دیگر دو خواتین بھی شامل ہیں جنہیں بعد میں گرفتار کر لیا گیا ہے جنہوں نے بچے کا خریدار تلاش کرنے میں خاتون کی مدد کی تھی۔

پولیس کے مطابق ایک خاتون نے انجلی نامی خریدار کو تلاش کیا جس کا کوئی بچہ نہیں تھا اور دس سالہ شادی کے بعد بلآخر اس نے بچہ خریدنے کا فیصلہ کیا تاہم سودہ طے ہونے کے بعد کویتا نے اپنے 3ماہ کے ننھے بچے کو شوہر کی عدم موجودگی میں 10ہزار کے عوض فروخت کر دیا اور پھر اپنے شوہر راجو کے سامنے اعتراف جرم کر لیا جس پر ا س نے پولیس کو درخواست جمع کرائی ۔