میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق دونوں کی ملاقات فیس بک کے ذریعے ہوئی اور پہلے رابطے کے ڈیڑھ ماہ بعد جمی نے شادی کی پیشکش کردی۔ جمی اور ان کی دلہن ایمی فلپس یارک شائر کے علاقے میں ایک خوبصورت گھر میں مقیم ہیں اور جلد ہی ہنی مون کے لئے گران کناریہ روانگی کی تیاری کررہے ہیں۔
جمی نے بتایا کہ ان کی سابقہ اہلیہ ویلری پانچ سال قبل دنیا سے رخصت ہوچکی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کی موجودہ اہلیہ ایمی جب ننھی بچی تھیں تو ان کا کامیڈی شو ’چکل ویژن‘ بہت پسندیدگی سے دیکھا کرتی تھیں۔ حال ہی میں انہوں نے اس پروگرام کے بارے میں ایک پوسٹ شیئر کی تو ایمی نے اس پر دلچسپ تبصرہ کیا جس کے بعد دونوں کے درمیان گفتگو کا آغاز ہوا۔
واضح رہے کہ جمی ناصرف اپنی اہلیہ سے عمر میں تقریباً 60 سال بڑے ہیں بلکہ اس کے والد، یعنی اپنے سسر سے بھی 15 سال بڑے ہیں۔ ایمی کے والد کی عمر 70 سال ہے اور ان کی والدہ کی عمر 65سال ہے۔ ان کی والدہ نے دی سن سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بیٹی اور اس کے دولہے کی عمر میں فرق سے وہ پریشان نہیں ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں کو ایک دوسرے سے محبت ہے اور ایک اچھی اور خوشگوار زندگی کے لئے یہ کافی ہے۔
