محبت اور عزت ہو تو ایسی ،چیئرمین تحریک انصا ف عمران خان کے دیوانے فیصل آباد کے دولہا راجہ نے شادی کارڈ پر اپنے قائد کی تصویر چھپوا سب کو حیران کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے نواحی علاقے نواباں والا کے رہائشی میاں شہباز نے نہ صرف اپنے شادی کارڈ پر عمران خان کی تصویر چھپوا ڈالی بلکہ دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان اس کی شادی کی تقریب میں ضرور شریک ہوں گے ۔نوجوان کی 4 مئی بروز جمعرات کو شادی ہےجس نے اپنے کمرے میں شاعر مشرق علامہ محمد اقبال اور عمران خان کی تصاویر بھی لگا

رکھی ہیں۔
میاں شہباز کا کہنا ہے کہ وہ عمران خان کا بہت بڑا فین ہے اور اپنے شادی کارڈ پر ان کی تصویر بھی چھپوائی ہے ۔”میں پر امید ہوں کہ عمران خان میری شادی میں ضرور آئیں گے اور میرے سر پر سہرا باندھیں گے “۔
متوالے کھلاڑی کے ڈھولک پر شادی بیاہ کے گیتوں کی جگہ پی ٹی آئی کے ترانے بجائے جا رہے ہیں جس سے گھر میں کسی جلسے کا گمان ہورہا ہے ۔
میاں شہباز کی والدہ کا بھی کہنا تھا کہ ”میرے بیٹے کی شادی پر آگر عمران خان شرکت کر لیں تو ہمیں بہت زیادہ خوشی ہو گی ۔
کپتان کے کھلاڑی کی اپنے قائد سے محبت اپنی جگہ مگر اب دیکھنا یہ ہے کہ آیا عمران خان اس کارکن کی شادی کی تقریب میں شرکت کرکے اس کی درینہ خواہش پوری کرتے ہیں یا نہیں ؟
