الیکشن کمیشن میں عمران خان کو نااہل قرار دینے کی درخواست کو بحال کرنے کے حوالے سے دائر اپیل کی سماعت ہوئی۔
الیشکن کمیشن نے عمران کان کو نااہل قرار دینے کی درخواست عدم پیروی پر خارج کردی تھی جس پر درخواست گزار ہاشم بھٹہ نے درخواست کو بحال کرنے لیے اپیل دائر کی تھی ۔
دائر درخواست میں ہاشم علی بھٹہ نے موقف اپنایا کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن سے غلط بیانی کی وہ آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتے انہیں نااہل قرار دیا جائے۔
الیکشن کمیشن نے درخواست کو بحال کرنے کی اپیل منظورکرتے ہوئے عمران خان سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 23 مئی تک ملتوی کردی۔
