وزیراعظم کے سیکرٹری فواد حسن فواد کے خلاف ایک اور وزیر پھٹنے کو تیار ہیں۔ صنعت و پیداوار کے وزیر غلام مرتضی جتوئی نے مستعفی ہونے کی ٹھان لی۔
نجی نیوز چینل سما نیوز کے مطابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری نے وفاقی وزرا کی ناک میں دم کر دیا۔ ریاض پیرزادہ کے بعد وزیر صنعت و پیدوار غلام مرتضی جتوئی کا بھی استعفی دینے کا فیصلہ۔فواد حسن فواد پر وزارت کے کاموں میں ٹانگ اڑانے اور ماتحت اداروں کے سربراہان مرضی سے لگانے کا الزام لگا دیا۔غلام مرتضی جتوئی نے شکایت وزیراعظم تک پہنچا دی۔ کیپٹن صفدر اور ملٹری سیکرٹری نے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔