خواتین زندگی کے ہر شعبے میں خود کو منوا رہی ہیں۔ پاکستان کی پہلی ڈرم پلیئر حویرہ عصمت نے بھی دقیانوسی روایات کو توڑ کر خود کو منوایا ہے۔

حوریہ عصت نے پاکستان پہلی خاتون ڈرم پلیئر کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ لاہور سے تعلق رکھنے والی حوریہ عصمت کا کہنا ہے کہ انہوں نے ڈھول بجانےکی باقاعدہ 4 سالہ تربیت لینے کے بعد ڈھول کو ہی اپنا عشق سمجھ لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بطور لڑکی لوگ ان سے بہت متاثر ہوتے ہیں اور ایک لڑکی کو ڈھول بجاتا دیکھ کر بہت سے لوگ آج بھی حیران رہ جاتے ہیں

