خواجہ سراﺅں کو عام طور پر دھتکار کر گھر سے نکال دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے یہ طبقہ تعلیم اور روزگار جیسی بنیادی سہولتوں سے محروم ہو جاتا ہے تاہم قائد اعظم یونیورسٹی میں پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ ایک خواجہ سرا کو میرٹ پر لیکچرر تعینات کردیا گیا ہے۔

news-1495200771-8216
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار خواجہ سرا عائشہ مغل کو قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں لیکچرر تعینات کیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے میرٹ پر پورا اترنے پرعائشہ مغل کو قائد اعظم یونیورسٹی کے جینڈر سٹڈیز ڈیپارٹمنٹ میں بطور لیکچرر ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں۔

news-1495200771-6548

عائشہ مغل کو لیکچرر تعینات کرنے کے فیصلے کو پاکستان بھر میں خوب سراہا جا رہا ہے۔سوشل میڈیا پر بھی عائشہ مغل کی لیکچر کے دوران لی گئی تصاویر وائرل ہوگئی ہیں اور لوگ طرح طرح کے تبصرے کر رہے ہیں تاہم اس اقدام کی حمایت کرنے والوں کی تعداد ناقدین سے کہیں زیاد ہ ہے۔