کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا گھومنے کا شوق بہت سوں کو ہوتا ہے اگرچہ اس کے اخراجات برداشت کرنا ہرکسی کے بس کی بات نہیں ہوتی، لیکن ایک آسٹریلوی لڑکی نے مفت میں پوری دنیا کی سیر کر لی ہے۔ اب اس لڑکی نے اپنی مفت سیاحت کا انتہائی شرمناک طریقہ بھی بتا دیا ہے۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق ہیڈی پینڈورا نے بتایا ہے کہ ”شادی شدہ مرد مجھے ملنے کے لیے اپنے ملک بلاتے ہیں یا پھر اپنے ساتھ دیگر ممالک میں چھٹیوں پر لے جاتے ہیں جہاں میں ان کے ساتھ مفت میں جسمانی تعلق قائم کرتی ہوں۔ بدلے میں وہ میری تمام تر سیاحت کا خرچ برداشت کرتے ہیں۔“

پینڈورا کا کہنا تھا کہ ”یہ مردمجھ سے ڈیٹنگ ویب سائٹ Miss Travelکے ذریعے رابطہ کرتے ہیں۔ یہ ویب سائٹ جوائن کرنے کے بعد اب میں کل وقتی سیاح بن گئی ہوں اور مفت دنیا گھوم رہی ہوں۔

میں ان مردوں سے رقم کا مطالبہ نہیں کرتی۔ میں یہ کام صرف دنیا گھومنے کے لیے کر رہی ہوں۔ لوگ مجھے برا بھلا کہتے ہیں اور برے ناموں سے پکارتے اور دولت کی پجاری کہتے ہیں لیکن میں لوگوں کی ایسی باتوں کی پروا نہیں کرتی کیونکہ بھلا دنیا کون نہیں دیکھنا چاہے گا اور پھر میں یہ کام رقم کے لیے تو نہیں کر رہی ہوں۔“

