ممبئی (ویب ڈیسک)بولی وڈ کے نواب سیف علی خان ان دنوں اپنی بیٹی سارہ علی خان سے سخت ناراض ہیں جس کی وجہ سارہ علی خان کا بولی وڈ انڈسٹری میں قدم رکھنا ہے۔سیف علی خان نہیں چاہتے کہ ان کی ابیٹی سارہ خان بولی وڈ انڈسٹری میں قدم رکھے ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ اداکاری کا پیشہ ایک رسک ہے اور ایک والد ہونے کے ناطے میں اپنے بچوں کو کسی ایسے شعبے میں نہیں ڈالنا چاہتا

جہاں مستقبل غیر مستحکم ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ اداکاری میں سو فیصد کارکردگی دینے کے باوجود بھی اس بات کی کوئی ضمانت نہیں ہے کہ آپ لازمی کامیاب ہوجائیں گے۔ اس شعبے میں ہمیشہ ایک ڈر سا لگا رہتا ہے اور میں نہیں چاہتا کہ میرے بچے اس شعبے میں آئیں۔

