ممبئی.  بالی ووڈ کی بیگم کرینہ کپور خان نے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فی الحال کسی بھی فلم کی شوٹنگ میں حصہ نہیں لے سکتیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان ان دنوں ہدایت کار آنند لال رائے کی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، فلم میں ان کے ساتھ اداکارہ انوشکا شرما اور کترینہ کیف مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی تاہم ہدایت کار کی پہلی پسند کرینہ کپور تھیں، آنند لال رائے نے اداکارہ سے رابطہ بھی کیا تھا لیکن انہوں نے انکار کردیا۔

fd8cde7afea719e8acb6fb29d410d476.jpg
کرینہ کپور نے فلم میں کام نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ وہ شاہ رخ کے ساتھ فلم کی آفر آنے سے پہلے ہی ششانک گھوش کی فلم ”ویرے دی ویڈنگ“ سائن کرچکی تھیں لہٰذا تاریخوں میں تصادم کی وجہ سے انہوں نے شاہ رخ کی فلم میں کام سے انکار کر دیا۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ تیمور کی پیدائش کے بعد ان کے وزن میں بے تحاشہ اضافہ ہو گیا تھا اور وہ ان دنوں اپنا وزن کم کرنے میں مصروف ہیں، اس لیے فوراً کسی بھی فلم کی شوٹنگ میں حصہ نہیں لے سکتیں۔ ان کے انکار کے بعد ہدایت کار آنند لال رائے نے انوشکا شرما کو فلم میں سائن کر لیا۔