ممبئی(ویب ڈیسک) :چیمپین ٹرافی میں پاکستان کے ہاتھوں بدترین شکست کا غم دور کرنے کے لئےبھارتی کپتان ویرات کوہلی اپنی گرل فرینڈ کے پاس پہنچ گئے۔حال ہی میں کوہلی کی ان کی گرل فرینڈ اداکارہ انوشکا شرما کے ساتھ تازہ ترین سیلفی سامنے آئی ہے جس میں کوہلی نے انوشکا کو اپنا پیارقرارد یا ہے ۔
تصویر میں انوشکا اور ویرات خوشگوار موڈ میں گاڑی میں بیٹھے ہیں ۔ کیپشن میں کوہلی کا کہنا ہے کہ ’’اپنے پیار کے ساتھ کچھ وقت گزارنے کی اشد ضرورت تھی‘‘۔
ویرات کوہلی کی جانب سے یہ سیلفی انسٹا گرام پرشیئرکرتے ہی تیزی سے وائرل ہوگئی۔ انوشکا اورکوہلی دونوں کے چاہنے والے اسے پسند کررہے ہیںٕ۔