اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) فلم ٹیوب لائٹ کی ناکامی، سلمان خان دلبرداشتہ، فلم نگری چھوڑنے کا عندیہ دیدیا۔

bnv12

تفصیلات کے مطابق سلمان خان کی فلم ٹیوب لائٹ فلاپ ہونے کے باعث فلم ڈسٹری بیوٹرز کے کروڑوں روپے ڈوب چکے ہیں جبکہ دوسری جانب سلمان خان بھی اپنی فلم فلاپ ہونے پر انتہائی دلبرداشتہدکھائی دے رہے ہیں۔ انہوں نے ڈسٹری بیوٹرز کے کروڑوں کے نقصان کا ازالہ کرنے کا فیصلہ تو کیا ہے تاہم دوسری جانب انہوں نے فلم نگری چھوڑنے کا بھی عندیہ دیدیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ جس دن مزید ایک یا دو فلمیں نہیں چلیں گی اس دنفلم نگری چھوڑتے ہوئے کچھ اور کرنے کا سوچوں گا۔