ممبئی ۔ بالی وڈ اداکارہ سونم کپور شادی سے متعلق خبروں کی تردید یا تصدیق کرنے کی بجائے میڈیا پر بھڑک اٹھیں۔ سونم کپور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صحافیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ میری ذاتی زندگی سے متعلق خبریں شائع کی جارہی ہیں

اس سے اجتناب برتا جائے اور جب شادی یا منگنی کریں گی تو اس کا اعلان خود کریں گی۔

klkl.jpg

تفصیلات کے مطابق سونم کپور اور ان کے قریبی دوست آنند اہوجا کی قربتیں بڑھ چکی ہیں اور دونوں کو تقریبات میں ایک ساتھ دیکھا گیا ہے جب کہ گزشتہ کئی دنوں سے اداکارہ کی اپنے قریبی دوست کے ساتھ شادی کی خبریں زیر گردش ہیں۔

بھارتی میڈیا نے انیل کپور کی بھی بیٹی کی پسند سے شادی پر آمادگی ظاہر کرنے کا دعویٰ کیا تھا لیکن اب خود سونم کپور نے شادی کی تردید یا تصدیق کی بجائے میڈیا پر ہی بھڑاس نکالی دی ہے۔ سونم کپور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صحافیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ میری ذاتی زندگی سے متعلق خبریں شائع کی جارہی ہیں اس سے اجتناب برتا جائے اور جب شادی یا منگنی کریں گی تو اس کا اعلان خود کریں گی۔

اداکارہ نے ٹوئٹ میں کہا کہ مرد اداکاروں کی ذاتی زندگی کےبارے میں میڈیا نے کبھی بھی ایسی خبریں نہیں پھیلائی ہیں جن کا سامنا اداکاراؤں کو کرنا پڑتا ہے۔