ممبئی(نیوز ڈیسک)فلمسٹاروں کے پرستار ان کا آٹوگراف لینے کیلئے بے تاب رہتے ہیں اور کاغذ نہ ملے تو اپنی شرٹ یا کسی بھی دستیاب چیز پر آٹو گراف لینے کی فرمائش کر دیتے ہیں۔اس روایت کو نئی بلندیوں پر لے جاتے ہوئے ایک جنونی پرستار نے بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور سے ایسی جگہ آٹوگراف دینے کی فرمائش کردی کہ بیچاری اداکارہ کے رونگٹے ہی کھڑے ہوگئے۔

ikjh.jpg

اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق شردھا کپور اپنی نئی فلم کے بارے میں ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پرستاروں سے بات کررہی تھیں کہ اس دوران ایک پرستار نے اپنے گردے پر آٹوگراف حاصل کرنے کی فرمائش کرڈالی۔ اس فرمائش پر اداکارہ بے حد پریشان ہوگئیں اور انہوں نے فوری طور پر جوابی ٹویٹ میں لکھا”اے باپ رے! نہیں نہیں، پلیز کاغذ پر لے لو۔“

lok