لاہور ؛لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے پاکستانی چینلز پر ایک بار پھر بھارتی ڈرامے دکھانے کی اجازت سے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری زیادہ خوش نہیں۔ فنکاروں کا کہنا ہے کہ بھارتی ڈرامے بند ہونے سے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری ایک بار پھر عروج کی جانب گامزن ہے جسے دھچکا لگ سکتا ہے۔ فنکاروں کا کہنا تھا کہ اگر بھارتی ڈرامے دکھائے گئے تو ہمارے گھروں میں ایک بار پھر بھارتی ثقافت اور بے راہ روی کا پرچار شروع ہو جائے گا۔ لاہور ہائیکورٹ نے 18 جولائی کو ایک نجی ٹی وی چینل کی درخواست پر پاکستانی میں بھارتی ڈرامے دکھانے کی اجازت دی تھی۔فنکاروں نے کہا کہ بھارتی ڈراموں کی نمائش سے بھارتی ثقافت کے پر چار کا سبب بنے گا‘بچے پھر سے ہندی الفاظ بولنا شروع کر دیں گے ۔ پاکستان میں بھارتی ڈراموں اور فلموں کی نمائش پر پابندی لگائی جائے ۔