ممبئی(نیٹ نیوز)بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما نے بھارتی فلم انڈسٹری میں اداکار اور اداکارہ کا درجہ برابر نہ ہونے کا اعتراف کیا ہے۔انوشکا شرما کی خوبصورتی اور جاندار اداکاری کی وجہ سے ان کے مداح انہیں بے حد پسند کرتے ہیں جب کہ اداکارہ بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان سمیت بڑے ستاروں کے ساتھ کام کرچکی ہیں لیکن اب انہوں نے بالی وڈ میں اداکاراں کی نسبت اداکاروں کا کردار زیادہ ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

jhj.jpg

بھارتی میڈیا کے مطابق انوشکا شرما کا کہنا تھا کہ فلموں میں مرد اداکاروں کی نسبت خواتین اداکاراں کو بہت کم موقع ملتا ہے کہ وہ کوئیمضبوط کردار ادا کرسکیں جس سے معاشرے میں کوئی تبدیلی آئے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی فلم انڈسٹری میں مرد اداکار اور خاتون اداکارہ کا درجہ برابر نہیں اور متعدد فلموں میں مرد اداکار ہی پوری فلم میں ہوتے ہیں۔

hgh

انوشکا شرما کا کہنا تھا کہوہ اور دیگر اداکارہ ہندی سینما میں تبدیلی کے لیے کوشاں ہیں جب کہ بحیثیت ادکارہ وہ ایسے کردار کو ترجیح دیتی ہیں جس میں کوئی پیغام ہو۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ بحیثیت پروڈیوسر وہ جدو جہد کرتی ہیں کہ بالی وڈ میں خواتین کے کردار کے لیےنئے اقدامات کو اپنایا جائے۔