ممبئی(آئی این پی)مشہور اداکارہ اور ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان کی 50 ویں سالگرہ کا بہت اچھا آغاز کرتے ہو ئے ان کو سالگرہ کا پیغام بھیجا۔انہوں نے سماجی پیغام کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ارباز خا ن کی مزاحیہ وڈیو شئیر کی جس میں لکھا تھا “تر بوز کے لیے تر بوز۔”اس ویڈیو میں ارباز خان کو ایک تربوز کے ٹکڑے کرتے دکھایا گیا۔

ملائکہ اروڑا نے اپنے پیغا م میں مزید یہ بھی کہا “دنیا کیا سوچتی ہے اس سے ان کو کوئی فرق نہیں پڑتا حالات مشکل ہو یا آسان وہ ہر حالت میں اپنے سابق شوہر کا ساتھ دیں گی، آپ کو سالگرہ کی بہت بہت مبارک،ہمیشہ خوش رہیں۔ملائکہ اور اربا ز نے 18 سا ل ساتھ ساتھ زندگی گزارنے کے بعد اپنے راستے الگ کر لیے تھے اور دونوں اداکاروں کے درمیان طلاق کی خبر نے سب کو چونکا دیا تھالیکن طلاق کے باوجو د دونوں اداکار بہت سی تقریبات میں اکھٹے دکھائی دیتے ہیں۔

opi