پاکستانی اداکارہ منشا پاشا اور سماجی کارکن اور وکیل جبران ناصر نے آج اپنی منگنی کی تقریب سے سال 2019 کو زندگی کا یادگار سال بنادیا۔

کراچی میں منعقد ہونے والی منگنی کی تقریب میں منشا پاشا اور جبران ناصر نے ایک دوسرے کو انگوٹھیاں پہنائیں۔

oklk.jpg

اس موقع پر منشا پاشا نے چاندی کے زیورات کے ساتھ گلابی رنگ کا جوڑا زیب تن کیا جبکہ جبران نے سفید رنگ کے شلوار کُرتہ کے ساتھ اجرک اور ایک منفرد شال پہن رکھی تھی۔

oklk.jpg

گزشتہ دنوں دونوں کے منگنی کا دعوت نامہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تاہم ساتھ ہی قریبی ذرائع نے خبر کی تصدیق بھی کردی ۔

fffff.jpg

یاد رہے کہ گزشتہ سال کامیڈین فائزہ سلیم کی شادی کے موقع پر جبران اور منشا کی ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کے بعد دونوں کے تعلقات کے افواہوں نے گردش کی لیکن دونوں نے کبھی بھی عوامی سطح پر اپنے تعلق پر بات چیت نہیں کی ۔