لاہور (نیوز ڈیسک)فلمسٹار میرا نے کہا ہے کہ میرے پاس اب کوئی روزگار نہیں ہے اور میں بالکل بیروزگار ہوچکی ہوں۔نجی ٹی وی کے مطابق میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے meera3میرا نے کہا کہ فلم کا میوزک ریکارڈ کرانے کیلئے میں نے اپنی گاڑی تک بیچ دی ہے اور اب بھائی کی گاڑی استعمال کررہی ہوں۔انہوں نے کہا کہ میرے پاس اب اتنے پیسے بھی نہیں بچے کے ملازموں کے اخراجات اٹھاسکوں اور ان کی تنخواہیں ادا کرسکوں۔ میرا نے ایک پروگرام میں شرکت کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب فنکار کام نہیں کریں گے تو وہ اپنے اخراجات کیسے پورے کرینگے۔ اداکارہ میرا کا مزید کہنا تھا کہ آج کے پروگرام میں شرکت کرنے کیلئے بھی میں نے 25 ہزار روپے لئے ہیں۔