pakچینی وزیراعظم لی کی چیانگ نے یوم پاکستان پر اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ دعا ہے کہ پاکستان خوشحالی اور ترقی کی منازل طے کرے۔

وزیراعظم نواز شریف کو چینی ہم منصب لی کی چیانگ نے یوم پاکستان پر تہنیتی پیغام  بھیجا جس میں ان کا کہنا تھا کہ آپ کی قیادت میں پاکستانی عوام نے چیلنجز کا بھرپور مقابلہ کیا اور دعا ہے کہ پاکستان اسی طرح ترقی و خوشحالی کی منازل طے کرتا رہے۔

چینی وزیراعظم نے پیغام میں کہا کہ چین نے پاکستان سے ہمیشہ اسٹریٹجک تعاون کو فروغ دیا اور اسٹریٹجک شراکت داری کو نئی منزلوں تک لے جانا چاہتے ہیں جب کہ پاکستان نے قومی سلامتی، استحکام اور معاشی ترقی کے اہداف حاصل کئے جو کہ خوش آئند ہے۔