معروف کالم نگار اوریا مقبول جان کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ مائنس عمران خان کے فارمولے پر کام کر رہی ہے، انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ چاہ رہی ہے کہ پاکستان میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نواز اقتدار میں رہیں کیونکہ عمران خان ابھی تک انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ کی گڈ بُکس میں نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری کے مابین پریشر دے کر سمجھوتہ کروایا جا رہا ہے۔ جب بھی کسی کی ضمانت ہونا ہوتی ہے تو پراسیکیوشن سے پوچھا جاتا ہے کہ آپ کو کوئی اعتراض تو نہیں ہے؟ اور پراسیکیوشن کے عدم اعتراض پر ضمانت منظور کر لی جاتی ہے۔ اب پراسیکیوشن وزیراعظم نواز شریف کے ہاتھ میں ہے جب یہ آصف علی زرداری کے ہاتھ میں تھی تب انہوں نے بھی نواز شریف پر بہت مہربانیاں کی تھیں۔