دی مرر کی رپورٹ کے مطابق بیوی کے تبدیلی نام پر آپے سے باہر ہونے والے خاوند کا کہنا تھا کہ اس کا اپنی اہلیہ کے ساتھ پہلے ہی جھگڑا چل رہا تھا مگر نام تبدیل کرکے اس نے آخری وار کیا تھا،popop جس کا جواب دینا ضروری تھا۔اس نے مزید کہا کہ نام تبدیل کرکے اس کی بیوی بے وفائی کی مرتکب ہوئی تھی اور گاڑی میں کنکریٹ اس لئے بھرا کیونکہ وہ جانتا تھا کہ اس کی نسبت وہ گاڑی سے زیادہ پیار کرتی ہے۔ یہ حیران کن واقعہ روس کے دوسرے بڑے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں پیش آیا۔ موقع پر موجود لوگوں نے اس واقعہ کی ویڈیو بنالی جو اب انٹرنیٹ پر گردش کررہی ہے ۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ناراض شوہر کنکریٹ مکس کرنے والی مشین کو بیوی کی گاڑی کے قریب بلواتا ہے اور پھر اسے آپریٹ کرنے والے شخص کو اشارہ کرتا ہے، جو گاڑی کی کھلی کھڑکی میں سے کنکریٹ کی بھاری مقدار اندر انڈیل دیتا ہے۔popopp رپورٹ کے مطابق خاتون نے اپنے نام میں سے شوہر کا نام ہٹا کر اس کی جگہ ایک سپر مارکیٹ VENY کا نام لگالیا تھا۔ اس سپر مارکیٹ نے حال ہی میں پیشکش کی تھی کہ جو کسٹمر اس کا نام اپنے نام کا حصہ بنالے گا اسے ماہانہ 50ہزار روبل(تقریباً ایک لاکھ پاکستانی روپے) کی مفت خریداری کی اجازت ہوگی