بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان کی سابق اہلیہ امریتا سنگھ، کرینہ کپورسےسخت ناراض ہوگئیں ہیں اور اس کی وجہ سارہ علی خان ہیں۔

سیف علی خان اورکرینہ کپورکی شادی کو 5 سال کا عرصہ گزرچکا ہے، جب سے دونوں نے شادی کی ہے میڈیاسمیت تمام لوگ امریتا سنگھ اورکرینہ کپور کے درمیان سوتنوں والی روایتی لڑائی کے منتظر ہیں، تاہم دونوں اداکاراؤں کے درمیان اختلافات کی خبریں کبھی منظرعام پر نہیں آئیں بلکہ کرینہ نے سیف کی پہلی بیوی سمیت ان کے بچوں کو دل سے اپنایا ہے،

کرینہ اورسارہ کے درمیان سوتیلی ماں بیٹی والا رشتہ نہیں بلکہ دوستی کا مضبوط رشتہ قائم ہےلیکن امریتا کو شاید دونوں کے درمیان دوستی خاص پسند نہیں یہ ہی وجہ ہے کہ سارہ اورانیل کپور کے صاحبزادے ہرشوردھن کے درمیان بڑھتی نزدیکیوں کا ذمہ دارانہوں نے کرینہ کپور کو ٹھہرایا ہے۔
