لاہور: پنجابی سٹیج ڈراموں کی ملکہ نرگس نے کہا ہے کہ چند غیرسنجیدہ اداکاراﺅں نے سٹیج اور فلم انڈسٹری کو بدنام کردیا ہے ، لوگ انٹرٹینمنٹ کیلئے سٹیج ڈرامے دیکھنے آتے ہیں جو ہمیں اپنے پرستاروں کو دینی چاہیے۔

Nargis-Pakistani-Actress

ایک انٹرویو میں نرگس نے کہا کہ اچھا اور برا انسان ہر جگہ اور ہر شعبے میں ہوتا ہے مگرا س کا یہ مطلب ہر گز نہیں کہ تمام لوگ ہی برے ہیں تاہم میری نظر میں چند غیر سنجیدہ اداکاراﺅں نے اپنی منفی حرکات سے شوبزانڈسٹری کے لوگوں کو بدنام کیا ہے اس میں سب سے زیادہ قصور فنکاراﺅں کا اپنا ہوتا ہے۔

maxresdefault.jpg

انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں اگر ہر کوئی اپنی ذمہ داری پوری کر ے اور دوسروں کے معاملات میں داخل اندازی نہ کریں تو سب کےلئے اچھا ہوجائےگا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ابھی سٹیج ڈرامے چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی بلکہ مزید اپنے پرستاروں کو انٹرٹینمنٹ دینا چاہتی ہوں تاکہ جو لوگ اپنے غم بھولنے کیلئے ہمارے پاس آتے ہیں انہیں بہتر سے بہتر تفریح مہیا کرسکوں۔