ممبئی :  مشہور پاکستانی ا داکارہ صنم بلوچ نے کئی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کے ڈرامے بھارت میں بھی کافی مقبول ہیں ،تاہم اب بھارتیوں نے صنم بلوچ کو انوشکا شرما کا ہم شکل قرار دے دیاہے ۔ بھارتی ویب سائٹ ’دانک بھاسکر‘کا کہناہے کہ صنم بلوچ انوشکا شرما جیسی دکھتی ہیں اور آج کل انوشکا شرما بالی ووڈ اداکار شارخ خان کے ساتھ فلم بنا رہی جس کا نام ’جب ہیر میٹ سیجل ‘ہے اور یہ فلم 4اگست کو ریلیز ہونے جارہی ہے تاہم اس فلم کے باعث انوشکا شرما خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں اور اسی کے باعث بھارتیوں نے صنم بلوچ کو انوشکا شرما کا ہم شکل قرار دے دیاہے ۔

8596.jpg

صنم بلوچ نے پاکستان میں کئی انتہائی نامور ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جن میں داستان ان کے کیرئیر کے بہترین ڈراموں میں شامل ہے جبکہ دوسری جانب انوشکا شرما نے رب نے بنا دی جوڑی سمیت دیگر کئی فلموں میں اداکار کر کے نام کمایا۔