ممبئی (ویب ڈیسک )بالی ووڈ کی اداکارہ دپیکا پڈوکون آج کل فلم انڈسٹری کی ٹاپ کی ہیروئن ہیں اور انہوں نے اپنے کیئریئر کا آغاز شارخ خان کی فلم ’اوم شانتی اوم‘ سے کیا ،اس فلم نے دپیکا کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا اور آج ان کے پوری دنیا میں مداح ہیں۔

kij.jpg

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ میں آج کل دپیکا کی رنویر سنگھ کے ساتھ معاشقے کی خبریں عام ہیں تاہم آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے سے پہلے دپیکا کا بوائے فرینڈ کون تھا۔دپیکا پڈون نے اپنے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا،

kij

رپورٹس کے مطابق ماڈلنگ کے دور میں دپیکا کے بوائے فرینڈ نہار پانڈیا تھے ، 2005 میں دونوں کی ایک دوسرے سے ملاقات ایک ایکٹنگ اسکول میں ہوئی تھی، دونوں کی دوستی بہت تیزی محبت میں بدل گئی، 3 سال کے ریلیشن کے بعد دیپکا نے آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا اور نہار سے بریک اپ کر لیا۔