ممبئی -بچپن ہر انسان کا ایک جیسا ہوتا ہے چاہے وہ عام انسان ہوں یا مشہور شخصیات، بالی ووڈ کے سپر اسٹارز جن میں رنبیر کپور، شاہ رخ خان اور انوشکا شرما وغیرہ شامل ہیں بچپن میں کافی شرارتی ہوا کرتے تھے۔
انوشکا شرما
شاہ رخ خان
بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اسکول کے دور میں پڑھائی کے ساتھ مختلف سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے اور بہت شوق سے فٹبال کھیلتے تھے۔
ایشوریا رائے
1997 میں فلم ’’اور پیار ہوگیا‘‘ سے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کرنے والی حسینہ عالم ایشوریا رائے پڑھائی میں کافی ہوشیار تھیں اور ہمیشہ اول نمبروں سے پاس ہوتی تھیں۔
رنبیرکپور
بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور بچپن میں کافی شرارتی تھے لیکن اپنے استاد کے پسندیدہ شاگرد تھے۔
جینیلیا ڈی سوزا
بھارتی فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ جینیلیا ڈی سوزا پڑھائی میں ہمیشہ اول آتی تھیں۔
پریانکا چوپڑا
بالی ووڈ سے ہالی ووڈ تک کاسفر نہایت کامیابی سے طے کرنے والی نامور اداکارہ پریانکا چوپڑا اسکول میں بھی کافی مشہور تھیں :-
