لاہور: معروف   اسٹیج اداکارہ سپنا چوہدری کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد تشدد کرکے زخمی کردیا گیا۔

ujhg.png

تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے الزام لگایا کہ چکوال کی یونین کونسل کے چیئرمین کے بیٹے شہریار اور اس کے دوست نے گھر میں گھس کر انہیں زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر پستول کے پچھلے حصے سے تشدد کرکے زخمی کیا۔پولیس ذرائع کے مطابق  ہنجروال کے علاقے میں اسٹیج اداکارہ کے ساتھ زیادتی کی گئی اور انہیں پستول کے بٹ مار کر زخمی کیا گیا۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ سپنا چوہدری کی کزن نے اپنے لین دین کے معاملے پر اداکارہ کے ساتھ زیادتی کروائی۔پولیس نے کہا کہ گن پوائنٹ پر زیادتی اور تشدد کرنے والے ملزمان کے خلاف میڈیکل رپوٹ آنے کے بعد مقدمہ درجکرلیا گیا ہے اور ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔