بالی وڈ کی ایکشن اور تھرل سے بھرپورسائنس فکشن فلم ’ساہو‘میں شردھا کپور کی پہلی جھلک منظر عام پر آتے ہی وائرل ہوگئی۔سوجیتھ کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں بھارتی اداکارپرابھاس اوراداکارہ شردھا کپورپہلی بار ایک ساتھ مرکزی کردار میں نظر آئیں گی جبکہ فلم کی دیگرکاسٹ میں جیکی شروف،نیل نیتن مکیش، ارون وجے ویدیگر شامل ہیں۔
وی وامشی کرشنا ریڈی کی پروڈیوس کردہ فلم’ساہو‘ پرابھاس کی پہلی بالی ووڈ فلم ہے جس کی شوٹنگ جاری ہے جبکہ ڈیڑھ سو کروڑکے بجٹ سے بننے والی یہ رواں برس سینما گھروں کی زینت بنے گی۔