جیو نیوز کے مطابق قصور کے نواحی گاﺅں کے چوکیدار محمد شریف نے شریف برادران سے محبت میں اپنے دونوں بیٹوں کے نام بھی نوازشریف اور شہبازشریف رکھ دیے جو کبھی کبھار انکے لیے مشکل اور پریشانی کا باعث بھی بن جاتے ہیں مگر حقیقت یہ ہے کہ شریف فیملی مسلم لیگ نواز کے قائدین کی بہت بڑی فین ہے۔

ns11چوکیدار” محمد شریف “نے اپنے بیان میں کہا کہ ”مجھے نوازشریف اتنے پیارے لگتے ہیں کہ میں نے سوچا اگر اللہ تعالی مجھے بیٹا دے تو میں بھی اس کا نام نوازشریف رکھوں اور ایسا ہی ہوا “۔
محمد شریف کے بڑے بیٹے نوازشریف نے کہا کہ اس نے شناختی کارڈ بنوانے کیلئے جب نادرا حکام کو اپنا اور اپنے والد کا نام بتایا تو انہوں نے کہا کہ ٓاپ ہمارے ساتھ کیا مذاق کر رہے ہیں؟نوازشریف تو ہمارے ملک کے وزیر اعظم ہیں۔ تاہم انہوں نے اپنی پوری تسلی کی اور پھر میرا آئی ڈی کارڈ بنایا ۔

ns22نوازشریف کے چھوٹے بھائی شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ”میرے دوست اکثر مجھے کہتے ہیں کہ تمہارا نام وزیر اعلیٰ شہبازشریف جیسا ہے مگر روٹی کا ڈبہ لیکر تم فیکٹری میں کام کرنے جاتے ہو تو میں انہیں کہتا ہوں کہ کوئی بات نہیں میں محنت کرتا ہوں اور محنت کر کے ایک روز بڑا انسان بنوں گا “۔اس سب کے باوجود شریف برادران کہتے ہیں کہ انہیں اپنے نام کی تصدیق کیلئے اکثر شناختی کارڈ دکھانا پڑتے ہیںتاہم انکے والد کی خواہش ہے کہ انکے بیٹے عوام کی خدمت کر کے کامیاب انسان بن جائیں۔ویڈیو دیکھئے