اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پانامہ کیس کی مزید تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاءنے اپنا دفتر ایف آئی اے سے جوڈیشل اکیڈمی منتقل کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پانامہ فیصلے کے بعد مزید تحقیقات کے لئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر واجد ضیاءنے اپنا دفتر جوڈیشل اکیڈمی منتقل کردیا ہے اور ان کا سٹاف بھی ان کے ہمراہ منتقل ہوگیا ہے۔ذرائع کے مطابق واجد ضیاءکو جے آئی ٹی کا حکم موصول ہو چکا ہے جبکہ جے آئی ٹی کا پہلا اجلاس ٹی اوآرز پر بریفنگ کے بعد ہوگا اور اس حوالے سے پانامہ کیس فیصلے کی نقل واجد ضیاءکو موصول ہوگئی ہے۔کمیٹی کے بعض ارکان اسلام آباد موجود نہیں ہیں۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے پانامہ کیس فیصلے میں مزید تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دی تھی جس کی سربراہی واجد ضیاءکے سپرد کی گئی تھی۔