لاہور: اداکارہ صبا قمر نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کے فنکاروں نے ٹی وی ڈراموں کو جدت دی ہے جسکے باعث ہماری ٹی وی انڈسٹری بھارتی و عربی ڈراموں کے سحر کو توڑنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا ہماری ٹی وی انڈسٹری میں مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے۔

lkmnb

صبا قمر نے کہا اپنے فنی کیریئر کے دوران ہرطرح کے کردار بخوبی اداکئے ہیں لیکن خواہش ہے کہ کوئی ایسا کردار اداکروں جس کو لوگ مدتوں یادر کھیں ۔ انہوں نے کہا کسی بھی ٹی وی ڈرامے کی کامیابی کیلئے سکرپٹ کا اصلاحی اور معیاری ہونا نہایت ضروری ہے ۔ شادی کے سوال پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ فی الحال شادی کا کوئی ارادہ نہیں کیونکہ میری تمام توجہ اپنے کیریئر پر مرکوز ہے ۔